عارف والا پولیس نے 4’’جہاز ‘‘پکڑلئے

Oct 11, 2017 | 04:39 PM

عارف والا (اے این این) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 افراد گرفتارکرکے 15لیٹرشراب اور1080 گرام چرس برآمدکرلی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں143/EBمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے محمد عدنان، محمد حسین سکنہ25/EB اور انتظارسکنہ کالیے شاہ کو گرفتار کرکے 15لیٹرشراب برآمدکرلی .غربی ریلوے پھاٹک سے بہادر شاہ کو1080 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا .مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مزیدخبریں