ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی صدرمملکت کانام بھول گئے،ممنون حسین کوممون حسنین کہہ دیا

ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی صدرمملکت کانام بھول گئے،ممنون حسین کوممون حسنین کہہ ...
ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی صدرمملکت کانام بھول گئے،ممنون حسین کوممون حسنین کہہ دیا

  

اسلام آباد (آن لائن)ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی ایوان کی کاروائی کے دوران صدرمملکت کانام بھول گئے،ڈپٹی اسپیکرنے صدرمملکت ممنون حسین کوممون حسنین کے نام سے مخاطب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق ڈپٹی اسپیکرمرتضی جاوید عباسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا۔جس میں ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے اظہارخیال بھی کیا گیااور بعض قومی مسائل پرقرار دادیں بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پرقومی اسمبلی کی کاروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکرمرتضی عباسی صدرمملکت کانام بھول گئے ۔جس پرانہوں نے صدرمملکت ممنون حسین کوممون حسنین کہہ کران کا ذکرکیا۔ ڈپٹی اسپیکرمرتضی جاوید عباسی کی جانب سے صدرمملکت کانام بھولنے پرحزب اختلاف کی جماعتوں نے تشویش کااظہاربھی کیا۔

مزید :

اسلام آباد -