بنگلادیش میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شدید مالی مسائل سے دوچار ہوکر ٹکے ٹکے کو ترس گئے
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیاءکپ میں شرکت کرنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تین روز گزرنے کے باوجود ڈیلی الاو¿نس سے محروم ہیں اور ادھار مانگ کرگزارا کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق غیر ملکی دورے پر ایک کھلاڑی کا ڈیلی الاونس 100 ڈالر ہے جب کہ مینیجر اور کوچز کو 150 ڈالر ملتے ہیں لیکن تین روز گزر گئے نہ کھلاڑیوں کو پیسے ملے نہ مینیجر اور کوچز کے اکاو¿نٹ میں پیسے آئے جس کی وجہ سے کھلاڑی صرف ہوٹل اور گراو¿نڈ تک محدود ہیں۔
پی ایچ ایف نے روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو یقین دلایا تھا کہ بنگلادیش پہنچتے ہی پیسے ان کے اکاو¿نٹ میں آجائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیسے بھجوانے میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم ایک دو روز میں پیسے انہیں مل جائیں گے۔