مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی:اسرائیل

مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی:اسرائیل
مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی:اسرائیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم ( آن لائن )اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شمالی محاذ پر لبنان اور شام کے ساتھ ایک ہی وقت میں جنگ ہوسکتی ہے۔

تحریک انصاف فرانس انٹرا پارٹی الیکشنز نئے پینل کا انتخاب
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے شمالی محاذ پر اسرائیل کے لیے خطرہ لاحق ہے۔ شامی فوج، ایرانی ملیشیا اور لبنانی فوج اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔لائبرمین نے مزید کہا کہ شمالی محاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذ ’غزہ کی پٹی‘ میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ آنے والا معرکہ کہاں سے شروع ہوتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ آنے والا معرکہ چاہے شمالی محاذ ہو یا جنوبی ہماری فوج دونوں محاذوں پر ایک ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل فی الحال جنگ کو ٹال رہا ہے مگر مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے حالات میں کچھ بھی ممکن ہے۔