ولی خان سے طلاق کے بعد اداکارہ نور نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ولی خان سے طلاق کے بعد اداکارہ نور نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کر ...
 ولی خان سے طلاق کے بعد اداکارہ نور نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ حجاب پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں ، نور کی حجاب میں ملبوس تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اداکارہ نور اور ان کے چوتھے اور سابق شوہر ولی حامد خان کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، علیحدگی کے بعد اداکارہ نور کی زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہے۔گزشتہ کچھ روز قبل دئیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران نور نے شوبز کو چھوڑ کر صرف مذہبی پروگرام کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کے اس اعلان کو بہت سے لوگوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیاتھا تاہم نور نے اپنے اعلان کو سچ کردکھایا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نور نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ حجاب میں ملبوس نظر آرہی ہیں، نور کے اس نئے روپ کو کئی لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور لوگ انہیں اس انداز میں سراہ رہے ہیں ۔

مزید :

کراچی -