ملاوی میں ’آدم خوروں‘ کے باعث کرفیو نافذ،اقوام متحدہ نے 2 اضلاع سے اپنے عملے کو نکال لیا

ملاوی میں ’آدم خوروں‘ کے باعث کرفیو نافذ،اقوام متحدہ نے 2 اضلاع سے اپنے عملے ...
ملاوی میں ’آدم خوروں‘ کے باعث کرفیو نافذ،اقوام متحدہ نے 2 اضلاع سے اپنے عملے کو نکال لیا

  

نیو یا رک (آن لائن)جنوبی ملاوی میں آدم خوروں جیسا برتاؤ کرنے کے الزام میں کم از کم 5افراد کو ہلاک دیا گیا ہے۔ملک کے جنوبی حصے میں آدم خوروں کے باعث خوف پھیلنے کے بعد اقوام متحدہ نے 2 اضلاع میں سے اپنے عملے کے ارکان کو نکل جانے کا کہا ہے۔حکومت کی جانب سے مزید ہلاکتوں کو روکنے کے پیش نظر رات کے وقت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی:اسرائیل

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کا ایک رپورٹ میں کہنا تھا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آدم خوروں کے حوالے سے یہ افواہیں موزمیبیق سے شروع ہوئیں اور ملاوی کی سرحد تک پھیل گئیں۔تاحال یہ واضح نہیں کہ آخر یہ خوف و ہراس پھیلا کیسے لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے رہائشیوں نے ’آدم خوروں‘ کو پکڑنے کے لیے سڑک پر ناکہ بندی کر رکھی تھی جبکہ اسی دوران ’’آدم خور ‘‘ ہونے کے شبے میں 5افراد کو ہلاک بھی کردیا گیا ہے۔

ملاوی کے صدر پیٹر موتھریکا نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ معاملہ ساری حکومت کے لیے انتہائی باعث تشویش ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کو روکنے کے پیش نظر رات کے وقت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور یہ کرفیو کے تحت لوگوں کو صبح 7سے شام 5بجے تک باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے اپنے عملے کے ارکان کو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے ۔واضح رہے کہ ملاوی دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے اور یہاں کئی امدادی ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں کام کرتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -