ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے پولیس افسر قتل کرڈالا

ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے پولیس افسر قتل کرڈالا
ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے پولیس افسر قتل کرڈالا

  

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم ٹیکساس یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے پولیس افسر سے اس کا پستول چھین پر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حساب کتاب کی باتیں کرنے والا امر یکہ افغان جنگ میں ہما رے انفراسٹر کچر کے استعمال کا حسا ب کیوں بھو ل گیا؟پاکستانی سفیر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوباک شہر میں قائم ٹیکساس ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں پولیس نے ایک مشتبہ طالب علم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق مشتبہ نوجوان کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی جس کے بعد اسے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔طالب علم نے پولیس سٹیشن پہنچ کرافسر سے اس کا پستول چھین کر اس پر فائرنگ کردی،گولیاں لگنے سے افسر شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم تھانے سے فرار ہوگیا تھا۔ تاہم بعد میں پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -