عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا،پشاور کے عوام میٹرو بس مانگ رہے ہیں:شہباز شریف

عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا،پشاور کے عوام میٹرو بس مانگ رہے ہیں:شہباز ...
عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا،پشاور کے عوام میٹرو بس مانگ رہے ہیں:شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ،خیبر پختون خوا میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبے نہیں شروع کیا گیا۔

ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے پولیس افسر قتل کرڈالا

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سر سے لے کر پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،جب وہ کرپشن کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں تو بڑی عجیب بات لگتی ہے،حالانکہ  ان کے دور حکومت میں کرپشن کے بڑے ،بڑے سکینڈل منظر عام آئے۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پشاور کے عوام میڑو بس مانگ رہے ہیں ،لیکن وہاں کی حکومت نے اس معاملے میں کوئی بھی اقدام نہیں کیا،میٹرو بس کا اعلان تو کیا گیا لیکن عملی طورپر وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی  ۔

مزید :

قومی -