اسحاق ڈار کی کل نیب عدالت پیشی ،سیکورٹی انتظامات مکمل:نجی ٹی وی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آمد ن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کل نیب میں پیشی کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
نجی چینل ”دنیا نیوز “کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے کل کی پیشی کے لئے رینجزز کو سیکورٹی کے کئے کوئی بھی خط نہیں لکھا ،سیکورٹی کی ساری ذمہ داری پولیس اور ایف سی کی ہوگی۔رپورٹس کے مطابق پولیس اور ایف سی کے 200اہلکار موجود ہوں گے۔پیشی کے لئے صرف میڈیااور وکلاءکے نمائندے عدالت میں جاسکیں گے،تاہم کسی بھی کارکن کو عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،کارکنان کو ایک مخصو ص فاصلے تک محدود کیا جائے گا۔سیکورٹی اداروں نے عدالت کے ارد گرد کے سارے راستے سیل کر دیئے ہیں،عدالت میں آنے اور جانے کے لئے ایک ہی راستہ مخصوص ہو گا۔