شہرقائد میں کارروائیاں ،رینجرز نے 7ملزمان کو حراست میں لے لیا

شہرقائد میں کارروائیاں ،رینجرز نے 7ملزمان کو حراست میں لے لیا
شہرقائد میں کارروائیاں ،رینجرز نے 7ملزمان کو حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

انوشکا شرما پر کپڑوں کے ڈیزائنز چوری کرنے کا الزام، اداکارہ مشکل میں پھنس گئیں
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے شریف آباد میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم گل نواز کوگرفتار کیا گیا ،ملزم سوشل میڈیااکاﺅنٹس ہیک کر کے لوگوں کوبلیک میل کرتا تھا۔درخشاں،پریڈی اورزمان ٹاون میں کارروائی کے د وران5ملزمان گرفتارہوئے،گرفتارملزمان ڈکیتی،موبائل فون چھیننے،بھتہ خوری سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ہیں،جبکہ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیاہے ۔ ترجمان کے مطابق بغدادی سے محمدحسن بادامی گرفتارہواجو منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

مزید :

کراچی -