سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں حوثی باغیوں کاسکول پر میزائل حملہ ،عمارت تباہ ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں حوثی باغیوں کاسکول پر میزائل حملہ ،عمارت ...
سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں حوثی باغیوں کاسکول پر میزائل حملہ ،عمارت تباہ ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور ارض حرمین کے خلاف جنگ میں مصروف یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے جازان صوبے میں واقع الجرادیہ گاؤں میں ایک سکول پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا حملہ کیا ہے جس میں تعلیمی ادارے کی بلڈنگ زمین بوس ہو گئی تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: سعودی کابینہ

’’عرب نیوز ‘‘ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جازان خطہ کے الجرادیہ گاوں میں واقع سکول پر میزائل حملہ کیا جس میں سکول کی عمارت تباہ ہو گئی جبکہ کئی قریبی رہائشی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنا ہے تاہم حوثی باغیوں کے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔عرب نیوز کے مطابق حوثی باغی سکولوں اور شہری ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے سے پرہیز نہیں کرتے جو کہ عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔دوسری طرف ’’العربیہ نیوز ‘‘ کے مطابق حال ہی میں سعودی افواج نے سرحد پار کرنے کی کوششوں میں مصروف 40کے قریب حوثی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑیوں جن میں گولہ بارود اور اسلحہ چھپایا گیا تھا انہیں بھی تباہ کر دیا گیا تھا ۔

مزید :

عرب دنیا -