’مجھے ایک کروڑ روپے دے دو ورنہ تمہاری بیوی کی یہ شرمناک ترین چیز میں۔۔۔ ‘دبئی میں مقیم شہری کو سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکی کی دھمکی، کیا کہا تھا؟ پڑھتے ہی زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔

’مجھے ایک کروڑ روپے دے دو ورنہ تمہاری بیوی کی یہ شرمناک ترین چیز میں۔۔۔ ...
’مجھے ایک کروڑ روپے دے دو ورنہ تمہاری بیوی کی یہ شرمناک ترین چیز میں۔۔۔ ‘دبئی میں مقیم شہری کو سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکی کی دھمکی، کیا کہا تھا؟ پڑھتے ہی زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔

  



دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) برے کام کا برا نتیجہ ہوتا ہے، جیسا کہ متحدہ عرب امارات میں ایک شہری کو بلیک میل کرکے لوٹنے کی کوشش کرنے والی غیر ملکی لڑکی کو لینے کے دینے پڑگئے ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیٹویا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لڑکی نے آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے تین لاکھ 67 ہزار درہم (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) ادا نہ کئے تو وہ اس کی اہلیہ کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شائع کردے گی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس مذکورہ شخص کی اہلیہ اور اس کے بوائے فرینڈ کی برہنہ تصاویر موجود ہیں اور اگر بھتہ ادا نہ کیا گیا تو یہ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی جائیں گی۔ اس نے یہ تصاویر آذربائیجان میں اس شخص کے خاندان کو بھیجنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

دبئی میں پاکستانی نے پاکستانی کو اغواءکر لیا، بدلے میں اُس کے دوست سے بڑا مطالبہ کر دیا

بلیک میلر لڑکی نے اس کی اہلیہ کی ایک برہنہ تصاویر اسے بھیجی بھی تھی، جس پر خوفزدہ ہوکر اس نے کچھ رقم بلیک میلنگ کرنے والی لڑکی کے اکاﺅنٹ میں جمع بھی کروادی تھی۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس کے پاس 10ایسی تصاویر ہیں اور وہ ہر تصویر کے بدلے 36700 درہم طلب کررہی تھی۔

جب متاثرہ شخص نے دیکھا کے یہ معاملہ اس کے بس سے باہر ہو رہا ہے تو اس نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔ پولیس نے ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود بلیک میلر خاتون کے اکاﺅنٹ کے ذریعے اس کا سراغ لگانے کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا، جس کے نتیجے میں اسے تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ اس سزا کے خلاف 15 دن کے اندر اپیل کرسکتی ہے۔

مزید : عرب دنیا