سری لنکانے کل پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہراتے ہوئے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

سری لنکانے کل پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہراتے ہوئے ایک اہم اعزاز اپنے نام ...
سری لنکانے کل پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہراتے ہوئے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکاکے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں جہاں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو وائیٹ واش کیا ،تو دوسری طرف ٹیسٹ کرکٹ میں 1902سے لے کر تیسری اننگ میں 100سے بھی کم رنز بنانے کے بعد بھی میچ جیتنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچو ں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو68رنزسے شکست ہوئی تھی ۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکانے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 482رنز بنائے تھے ،جبکہ میچ کی دوسری اننگ میں پاکستان نے 262رنز بنائے ، سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں 96رنز بنائے تھے، جس کی بدولت پاکستان کوجیت کے لئے 317رنز کاہدف ملا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 248رنز بناکرآﺅٹ ہوگئی تھی۔

مزید :

کھیل -