سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی اجازت ملتے ہی اس نوجوان سعودی لڑکی نے ایسا خوفناک کام کردیا کہ جان کر ہی تمام سعودی مردوں کی جان نکل جائے، یہ تو کسی نے سوچا ہی نہ تھا کہ۔۔۔

سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی اجازت ملتے ہی اس نوجوان سعودی لڑکی نے ایسا خوفناک ...
سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی اجازت ملتے ہی اس نوجوان سعودی لڑکی نے ایسا خوفناک کام کردیا کہ جان کر ہی تمام سعودی مردوں کی جان نکل جائے، یہ تو کسی نے سوچا ہی نہ تھا کہ۔۔۔

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا اعلان ہوچکا ہے۔ اگرچہ اس حکم کے نفاذ میں ابھی 8 ماہ باقی ہیں لیکن ڈرائیونگ کے لئے بے تاب خواتین پہلے ہی گاڑیاں لے کر سڑکوں پر نکل آئی ہیں، جس کے کچھ انتہائی خوفناک نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ایک نوجوان لڑکی تیز رفتاری سے گاڑی دوڑاتی حادثے کی شکار ہوئی اور جان سے ہی گزر گئی، جبکہ متعدد ایسے حادثات میں زخمی ہو چکی ہیں۔

سعودی سوشل میڈیا پر خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے والوں نے بھی اشتہارات کی بھرمار کر دی ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق اگرچہ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ جون 2018ءسے قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہوگی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے اشتہارات دھڑا دھڑ سامنے آرہے ہیں۔

وہ سعودی خاتون جسے 66سال پہلے سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی عدالت نے اجازت دی ،قاضی نے یہ اجازت دی کیوں تھی ؟وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کرنل طارق الروبایان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ خواتین یا مردوں کو سڑکوں پر ڈرائیونگ کی تربیت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہی فرمان کے نفاذ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکیلئے ضروری قواعد و ضوابط بھی زیر غور ہیں۔

دوسری جانب ایک ڈرائیونگ انسٹرکٹر نے مقامی اخبار الوطن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 40 سعودی ریال فی گھنٹہ میں خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت کی پیشکش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن خواتین کے پاس گاڑی نہیں ہے انہیں وہ خود گاڑی فراہم کریں گے تاکہ وہ ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرسکیں۔

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے متعلقہ حکم نامے کے نفاذ سے قبل ہی کچھ خواتین نے ڈرائیونگ کی کوشش شروع کردی ہے اور غالباً ان خواتین نے تربیت لینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ ایک زیر تربیت خاتون ڈرائیور اسی کوشش میں سیمنٹ کے بیریئر سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئی ہے۔ اسی طرح ہدیٰ الشام روڈ پر ڈرائیونگ کرتی ہوئی خاتون کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی بھی ہوگئی۔ مملکت کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے واقعات پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -