کرینہ کپورکے بیٹے کی ہم شکل بچی منظر عام پرآگئی

کرینہ کپورکے بیٹے کی ہم شکل بچی منظر عام پرآگئی
کرینہ کپورکے بیٹے کی ہم شکل بچی منظر عام پرآگئی

  

ممبئی (یو این پی) پٹودی خاندان کا چھوٹے نواب اور بالی ووڈ کے جوڑے کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تییمور علی خان خود کسی مشہور شخصیت سے کم نہیں ہے، خوبصورت آنکھوں،سنہرے بال اور بے تحاشا معصومت کے باعث تیمور کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔کرینہ کپور کے بیٹا تیمور علی خان ویسے ہی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے لیکن تیمور کی ہمشکل بچی کی تصاویر نے منظر عا م پر آتے ہی ہل چل مچا دی ہے۔

چوروں نے ہیما مالنی کو بھی نہ بخشا ، اداکارہ کے گودام سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انکا بیٹا تیمور علی خان اپنے دادا رندیہر کپور کی طرح نظر آتا ہے لیکن تیمور کے مداحوں کیلئے ایک حیران کر دینے والی خبر ہے۔کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان کا ہم شکل منظر عام پر آگیا اور وہ کوئی لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے ، جسکا نام ’’ عنایا ‘‘ہے اور متحدہ عرب امارات میں رہتی ہے۔’’عنایا ‘‘اور تیمور نامی ایک انسٹا گرام صارف نے دعوی کیا ہے کہ ایک بچی جسکا نام ’’ عنایا ‘‘ہے ، تیمور سے بہت مشابہت رکھتی ہے اور یہ دعوی بے بنیاد نہیں اصل میں بچی تیمور کی طرح ہی نظر آتی ہیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ عنایا اور تیمور کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے، دونوں کے نقوش ایک دوسرے سے اتنے ملتے ہیں وہی نیلی آنکھیں اور سنہرے بال یہاں تک کے معصومیت بھی ایک جیسی ہے۔

عنایا کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر چھوٹے نواب تیمیور علی خان سے مشابہت کے چرچے ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی جبکہ بچی عنایا 5 دسمبر 2016 کو پیدا ہوئی، دنوں کی عمروں میں 15 دن کا فرق ہے جبکہ تیمور کی پیدائش کے بعد تیمور علی خان کی کئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر ہوچکی ہے، اداکارہ کے مداح تیمور کی تصویر کو بے حد پسند کرتے ہیں اسی وجہ سے تصاویر میڈیا کی زینت بھی بن جاتی ہیں۔

مزید :

تفریح -