امیتابھ بچن کی سالگرہ

امیتابھ بچن کی سالگرہ
امیتابھ بچن کی سالگرہ

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے شہنشاہ 75برس کے ہو گئے ،فلمی انڈسٹری سے وابستہ لوگو ں کے ساتھ سیاسی قائدین کی جانب سے ان کو سالگرہ کی مبارک بادیں دی جا رہی ہیں۔

ابھشیک بچن کا اپنے باپ کوسالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ ”ہیپی برتھ ڈے پا“پا بھی لیجنڈ اداکار کی ایک فلم کا نام ہے جس میں ابھشیک نے ان کے باپ کا کردار کیا تھا جسے بے حد پذیرائی ملی تھی ،اس کے علاوہ لٹل بچن سرکار ،سرکار راج، بنٹی اور ببلی ،کبھی الوادع نہ کہنا شامل ہیں۔

ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے الہ آباد میں 11 اکتوبر 1942 کو پیدا ہونے والے امیتابھ بچن کے فنی سفر کا آغاز 1969 میں فلم ”سات ہندوستانی“ سے ہوا جس کی ناکامی کے باوجود انہیں بہترین نووارد اداکار کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔

70 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والے امیتابھ بچن آج ”بگ بی“ کے نام سے مشہور ہیں اور متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

اس وقت بگ بی دس سے زیادہ فلموں میں مصروف ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ زندگی کی آخری سانس تک مٖداحوں کےسامنے رہیں۔

مزید :

تفریح -