صوبائی دارلحکومت میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ، مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر مکمل پابندی ، نوٹیفکیشن جاری

صوبائی دارلحکومت میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ، مذہبی مناظروں ، تقاریر اور ...
صوبائی دارلحکومت میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ، مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر مکمل پابندی ، نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی محکمہ داخلہ نے لاہور میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ کردیا ہے جس کے دوران ہر قسم کے مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کی کل نیب عدالت پیشی ،سیکورٹی انتظامات مکمل:نجی ٹی وی

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دو گروپوں نے ایک دوسرے کو مناظروں کو چیلنج دے رکھا تھا، دونوں گروپ پریس کلب اور ناصر باغ کے باہر مناظرے کا چیلنج دے رہے تھے، صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے دونوں گروپوں کو مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے کی بھرپور کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، مذاکرات میں ناکامی کے بعد صوبائی حکومت نے لاہور کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے مذہبی مناظروں ، تقاریر اور محافل پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ شہر لاہور میں 11 اکتوبر سے9نومبر تک دفعہ144نافذ رہے گا۔

مزید :

لاہور -