سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون نے امریکی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی

سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون نے امریکی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی
سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون نے امریکی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آن لائن ادائیگی سے متعلق ایک بڑی امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

داعش کے قبضے کے بعد 54 لاکھ عراقی بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ڈیٹا فرسٹ کی مجلس عاملہ کا رکن بننے کے بعد کیمرون پورے مہینے میں صرف2 سے3 روز کام کریں گے جس کے دوران وہ کمپنی کے لیے مشاورت سر انجام دیا کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم کا دفتر اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑنے کے بعد یہ کیمرون کی پہلی ملازمت ہو گی جبکہ فرسٹ ڈیٹا کمپنی پوری دنیا میں کریڈٹ اور ڈسکاؤنٹ کارڈز سے متعلق معاملات انجام دیتی ہے۔