عراقی فورسز کا الحویجہ میں آپریشن،1000داعشی کارکن گرفتار

عراقی فورسز کا الحویجہ میں آپریشن،1000داعشی کارکن گرفتار
عراقی فورسز کا الحویجہ میں آپریشن،1000داعشی کارکن گرفتار

  

بغداد(این این آئی)عراق کے صوبے کرکوک میں اَسایش ضلعے کی فورسز الحویجہ کو آزاد کرانے کے آپریشن کے آغاز کے بعد داعش تنظیم کے تقریبا ایک ہزار ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

سابق برطانوی وزیراعظم کیمرون نے امریکی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقَ سایش ضلعے کے سربراہ الرائد علی نے بتایا کہ مذکورہ عناصر نقل مکانی کرنے والے افراد کے بیچ چھپ گئے تھے اور انہوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کا حصہ ہونے یا پھر اس کے ساتھ کام کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے تمام دہشت گرد مقامی افراد ہیں جن کے اہلخانہ کو کیمپوں میں بھیج دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ الحویجہ کی واپسی کے لیے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے اب تک تقریبا 7 ہزار افراد نقل مکانی کر کے ضلعے میں آئے ہیں جبکہ اس مرحلہ وار کارروائی میں حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 1000 ہو گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -