امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے لبنان کی شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ کے دو اہم کمانڈروں کے سر کی قیمت ایک کروڑ 20لاکھ ڈالر مقرر کر دی

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے لبنان کی شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ کے دو اہم ...
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے لبنان کی شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ کے دو اہم کمانڈروں کے سر کی قیمت ایک کروڑ 20لاکھ ڈالر مقرر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے لبنان کی شیعہ ملیشیائی جنگجو تنظیم ’’ حزب اللہ‘‘ کے دو انتہائی اہم اور مطلوب شدت پسندوں طلا ل حمی اور فواد شکر کے متعلق مصدقہ اطلاع فراہم کرنے پر 1کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کا انعام مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:داعش کے قبضے کے بعد 54 لاکھ عراقی بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے لبنان کی شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ کے خلاف اپنا شکنجہ کستے ہوئے تنظیم کے دو انتہائی اہم شدت پسند لیڈروں طلا ل حمی اور فواد شکر کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے لئے ایک کروڑ20لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان دونوں مطلوب دہشت گرد وں پر دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہونے اورامریکیوں کے اغوااور قتل جیسے الزامات عائد ہیں۔دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد طلال حمی حزب اللہ کے عالمی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے جبکہ امریکہ کی طرف سے دونوں کمانڈروں کے سروں کی قیمت مقرر کرنا ان پر اور حزب اللہ پرپریشر بڑھانے کی ایک نئی پہل کا آغاز ہے ۔امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ حزب اللہ کے ان دو دہشت گردوں اور اہم رہنماؤں کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کرنے یا ان کی گرفتاری میں مدد کرنے پر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر انعام کے طور پر دے گی ۔واضح رہے کہ امریکہ نے 20 سال پہلے ’’حزب اللہ‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔