پاکستان دہلی سے 750کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرہ کے لئے سرنگیں تعمیر کر رہا ہے:بھارتی میڈیاکا الزام

پاکستان دہلی سے 750کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرہ کے لئے ...
پاکستان دہلی سے 750کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرہ کے لئے سرنگیں تعمیر کر رہا ہے:بھارتی میڈیاکا الزام

  

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی میڈیا نے الزام عا ئد کیا ہے کہ پاکستان کے پاس مبینہ طور پر140جوہری ہتھیار ہیں اور اب ان ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کیلئے زیر زمین سرنگیں بنا رہا ہے۔

عراقی فورسز کا الحویجہ میں آپریشن،1000داعشی کارکن گرفتار

بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مبینہ طور پر میانوالی میں یہ سرنگیں بنا رہا ہے جو کہ امرتسر سے 350اور نئی دہلی سے750کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تنصیب3بین الرابطہ سرنگوں پر مشتمل ہے جس کی بلندی 10 میٹر اور چوڑائی بھی 10 میٹر ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سرنگوں کا کشادہ سڑکوں سے رابطہ ہوگا اور ہرسرنگ کا الگ داخلی اور خارجی راستہ ہوگا۔رپورٹ میں خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرنگ میں 12 سے 14 جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

مزید :

بین الاقوامی -