مسلم لیگ( ن) میں درڑایں پڑنےکی باتیں کرنے والوں کے سب دعوے جھوٹے ثابت ہوئے : انجینئر بلیغ الرحمن

مسلم لیگ( ن) میں درڑایں پڑنےکی باتیں کرنے والوں کے سب دعوے جھوٹے ثابت ہوئے : ...
مسلم لیگ( ن) میں درڑایں پڑنےکی باتیں کرنے والوں کے سب دعوے جھوٹے ثابت ہوئے : انجینئر بلیغ الرحمن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیروفاقی تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) میں درڑایں آنے کی باتیں کرنے والوں کے سب دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ، سیاسی ٹاک شوز میں ایسی باتیں کرنے والوں کے بارے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ  ’’شرم ان کو مگر نہیں آتی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ نے نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے تحفظات کے باوجود عدلیہ کے حترام میں نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو مانا ،نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ن لیگ میں اختلافات کی باتیں کی گئیں اب جعلی لسٹوں کے ذریعے پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 لسانی طلبا گروپس میں لڑائی کے بعدقائد اعظم یونیورسٹی میں صورت حال خراب ہوئی ،چند طلبا کے لیے باقی تمام طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں،قائداعظم یونیوورسٹی کے طلبا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہم سے آکر ملیں،یہ سب بچے ہمارے بچے ہیں اور میری خواہش ہے اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے لیکن آپشن کوئی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام کی بہتری ایک جہد مسلسل ہے ،تعلیم اور تدریس ہمارے مستقبل کو بہتر بناتے ہے،ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہن سازی اور کردار سازی پر توجہ دینی ہے، ہائرایجوکیشن کے لیے بجٹ بڑھاکر 100ارب سے زائد کر دیا گیا ہے ،ہم نے تعلیم کو معیار کو بہتر کرنا ہے،وفاق کی ذمہ داری صرف وفاق تک ہے،ہم تعلیم میں صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -