میکسیکو،جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،13 ہلاک،متعدد زخمی

میکسیکو،جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،13 ہلاک،متعدد زخمی
میکسیکو،جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،13 ہلاک،متعدد زخمی

  

میکسیکو(آن لائن)شمالی میکسیکو کی ریاست نیوولین کی جیل میں 2 مخالف قیدی گروپوں کے مابین لڑائی کے باعث13قیدی ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔

پاکستان دہلی سے 750کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرہ کے لئے سرنگیں تعمیر کر رہا ہے:بھارتی میڈیاکا الزام

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی سیکورٹی کے ترجمان ایلڈوفاسکیلا ل کا کہناتھاکہ لڑائی کا یہ واقعہ کیڈریٹا جیل میں اس وقت پیش آیا جب2قیدی گروپوں کی جانب سے جیل میں مظاہرہ کیا گیا جو کہ بعد میں پرتشدد شکل اختیار کرگیا۔لڑائی کے نتیجے میں 13قیدی موقع پر ہلاک جبکہ متعدد قیدی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے8کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔سیکورٹی ترجمان کامزید کہنا ہے کہ جیل میں پولیس کی سخت نگرانی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -