حکومت کا کام عوامی جلسے کرنا نہیں ،عوام کی خدمت کرنا ہے : مصطفیٰ کمال

حکومت کا کام عوامی جلسے کرنا نہیں ،عوام کی خدمت کرنا ہے : مصطفیٰ کمال
حکومت کا کام عوامی جلسے کرنا نہیں ،عوام کی خدمت کرنا ہے : مصطفیٰ کمال

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام عوامی جلسے کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے،آئندہ الیکشن میں پاک سرزمین پارٹی سندھ اپنی جماعت کے نظریے سے متفق جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی، آئندہ وزیر اعلیٰ سندھ پی ایس پی کا ہو گا، اگرکراچی اور حیدر آباد کے میئرز کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو وہ استعفی دے دیں۔

سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحق کی یونیسکو کے 202 ویں اجلاس میں شرکت

حسین آباد چوک میں استقبالیہ کیمپ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور آئندہ الیکشن کی تیاری کیلئے سندھ بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پارٹی میں شمولیت کیلئے ہمیں بلا رہے ہیں، سندھ میں 18، 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، یہاں پینے کو پانی نہیں ہے، خوراک میں پاکستان خودکفیل ہے لیکن یہاں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور سکول نہیں جا رہے، دو سے سات سال کے بچے پانی اور خوارک کی کمی کے سبب مر رہے ہیں۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ سندھ میں انصاف نہیں، ہمارے دور میں ترقیاتی کام ہوئے مگر اس کے بعد دھول مٹی نظر آ رہی ہے۔

مزید :

حیدرآباد -