نوازشریف کی قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

نوازشریف کی قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
نوازشریف کی قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ آج ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہوئی ہے، قوم ان کی صحت یابی کیلئے دعاکرے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی آج پہلے دن کی کیمو تھراپی ہوئی ہے، وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں۔ انہوں نے دعاو¿ں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ انہیں اور سب بیماروں کو شفا دیں۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی بیماری سے صحت یابی کیلئے عوام کی جانب سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیاتھا۔

واضح رہے بیگم کلثوم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی تاہم وہ گلے کے کینسر کے باعث اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -