ترکی، وال سٹریٹ کی خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا

ترکی، وال سٹریٹ کی خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا
ترکی، وال سٹریٹ کی خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا

  

انقرہ (آئی این پی ) ترک عدالت نے وال سٹریٹ کی ایک خاتون رپورٹر کو 25 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

برازیل میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، 3 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے وال سٹریٹ کی’’عالیہ البیرک‘‘ نامی ایک خاتون رپورٹر کو 2015 میں لکھے جانے والے ایک آرٹیکل کی پاداش میں25 ماہ قید کی سزا سنادی ہے ۔واضح رہے کہ عائلہ البیرک فن لینڈ اور ترکی کی دوہری شہریت رکھتی ہیں اور انہوں نے یہ آرٹیکل ترکی کے بحران کے شکار جنوب مشرقی علاقے کے حوالے سے تحریر کیا تھا۔ وہ اس وقت نیویارک میں ہیں اور انہوں نے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر انچیف گیرارڈ بیکر نے رپورٹر عالیہ البیرک کو سنائی جانے والی اس سزا کی مذمت کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -