نوازشریف کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ پانچ ججوں نے مجھے نکال دیا :عثمان ڈار نے بڑی بات کردی

نوازشریف کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ پانچ ججوں نے مجھے نکال دیا :عثمان ڈار نے ...
نوازشریف کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ پانچ ججوں نے مجھے نکال دیا :عثمان ڈار نے بڑی بات کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے کہاہے کہ جب بیورو کریسی ڈلیور نہیں کرتی تو عوامی نمائندوں پر دباﺅ پڑتاہے، عدالت کی جانب سے کوئی فیصلہ آیا تو قبول کریں گے نوازشریف کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ پانچ ججوں نے مجھے نکال دیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ جب بیورو کریسی ڈلیور نہیں کرتی تو عوامی نمائندوں پر دباﺅ پڑتاہے ،انہوں نے کہا کہ ابھی بیورو کریسی میں سابق حکومت کے لاڈلے موجود ہیں جو عوام میں ایشوز لے آتے ہیں، تحریک انصاف سیاسی مداخلت پر یقین نہیں رکھتی اور یہ جو اکا دکا واقعات نظر آرہے ہیں یہ بھی چند ماہ میں ختم ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیاہے اور اگر کوئی بھی فیصلہ عدالت کی جانب سے آتاہے تو ہم اس کا احترام کریں گے اور نواز شریف کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ پانچ ججوں نے مجھے نکال دیا ۔

مزید :

قومی -