اصلاحات کی بجائے بیورو کریسی کو ڈرایا دھمکایاجارہاہے:مصطفی نوازکھوکھر نے حکومت کو برے نتائج کی وارننگ دیدی

اصلاحات کی بجائے بیورو کریسی کو ڈرایا دھمکایاجارہاہے:مصطفی نوازکھوکھر نے ...
اصلاحات کی بجائے بیورو کریسی کو ڈرایا دھمکایاجارہاہے:مصطفی نوازکھوکھر نے حکومت کو برے نتائج کی وارننگ دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حرکتوں کا نتیجہ بالکل اچھانہیں نکلے گا ، اصلاحات کی بجائے بیورو کریسی کو ڈرایا دھمکایاجارہاہے ،ایسا رویہ اختیار کیا جارہاہے کہ بیورو کریسی آگے سے بول بھی نہ سکے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آئی جی پنجاب کوہٹانے کے حوالے سے تحریک انصاف کا موقف بالکل اس طرح ہی ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ ”بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے؟“تحریک انصاف آج جس طرح کی حرکتیں کررہی ہے اور بیورو کریسی کوجس طرح ڈرا دھمکا رہی ہے اس کا نتیجہ بالکل اچھا نہیں نکلے گا ، ابھی تو صرف چالیس دن ہوئے ہیں ،آگے کیاہوگا ؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی انتقام کا عمل شروع کردیا ہے اور ساتھ یہ کہتے ہیں جوہم کہتے ہیں یہ ٹھیک ہے اور جودوسرے کہتے ہیں وہ غلط ہے ۔انہوں نے کہا بیوروکریسی کوجس طرح دھمکایا جارہاہے اور یہ رویہ اختیار کیا جارہاہے کہ بیورو کریسی آگے سے بول بھی نہ سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اصلاحات کی بات کرنے چاہئے جس کی بنیاد پر یہ حکومت میں آئی ہے لیکن یہ اصلاحات کی بجائے بیورو کریسی کوڈرا دھمکا رہی ہے ۔

مزید : قومی