سانحہ ماڈل ٹاﺅن آئی جی پنجاب کونکالنے کا بہانہ ، مخالفین کوخوب مارو اور اپنوں کوخوب اچھی طرح رکھو :ملک احمد خان نے حکومت کی پالیسی بیان کردی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن آئی جی پنجاب کونکالنے کا بہانہ ، مخالفین کوخوب مارو اور ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن آئی جی پنجاب کونکالنے کا بہانہ ، مخالفین کوخوب مارو اور اپنوں کوخوب اچھی طرح رکھو :ملک احمد خان نے حکومت کی پالیسی بیان کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب کونکالنے پر اب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کوبہانہ بنایا جارہاہے حالانکہ یہ مقدمہ اب عدالت میں چل رہا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے یہ پالیسی اختیار کی جارہی ہے کہ اپنے مخالفین کوبری طرح مارو اور اپنوں کو بہت اچھی طرح رکھو، سیاسی مداخلت یہ ہوتی ہے جو اب حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے یہ پالیسی اختیار کی جارہی ہے کہ اپنے مخالفین کوبری طرح مارو اور اپنوں کو بہت اچھی طرح رکھو، سیاسی مداخلت یہ ہوتی ہے جو اب حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے ، سیاسی مداخلت یہ ہوتی ہے کہ ایک ماہ میں تین آئی جیز کوبدلا جائے ، اب چار کیسز ہیں اوردیکھنا یہ ہے کہ آئی جی پنجاب کس جرم میں گیا ؟ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا طمانچہ اور کیا ہوگا کہ ناصر درانی نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مرکز میں بیٹھ کر پنجاب کو چلا رہے ہیں، آئی جی پنجاب کونکالنے پر اب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کوبہانہ بنایا جارہاہے حالانکہ یہ مقدمہ اب عدالت میں چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں تھے تو تحریک انصاف ہم پر الزام لگاتی تھی لیکن اب جب تحریک انصاف حکومت میں ہے لیکن پھر بھی سارا مدعا اپوزیشن پر ڈال رہی ہے ۔

مزید : اہم خبریں