مہوش حیات اداکاری کے سا تھ ساتھ ویب سریز میں گلوکاری کے لئے بھی تیار 

مہوش حیات اداکاری کے سا تھ ساتھ ویب سریز میں گلوکاری کے لئے بھی تیار 
مہوش حیات اداکاری کے سا تھ ساتھ ویب سریز میں گلوکاری کے لئے بھی تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن)نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب ویب سیریز کے لیے گلوکاری بھی کر رہی ہیں،فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے وجاہت رؤف ویب سیریز بنانے جا رہے ہیں، جس کے مرکزی کردار کے لیے انہوں نے اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اسد صدیقی کا انتخاب کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وجاہت رؤف نے انسٹاگرام پر مہوش حیات کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ’ویب سیریز کے گانے کی ریکارڈنگ ہورہی ہے، جسے مہوش حیات گا رہی ہیں‘۔مہوش حیات اس وقت سیریز کی عکس بندی میں مصروف ہیں، جس میں ان کیساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں اسد صدیقی جلوہ گر ہوں گے۔فی الحال اس ویب سیریز کے ٹائٹل کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس کے ٹائٹل کا اعلان کردیا جائیگا۔یاد رہے کہ مہوش حیات نے کوک سٹوڈیو سیزن 9 میں ڈیبیو گانا ’تو ہی تو‘ گایا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے امریکی ریاست ایریزونا میں ایک کانسرٹ کے دوران پاپ کوئن نازیہ حسن کو خراج عقیدت بھی پیش کیا تھا۔

مزید :

تفریح -