سوئی سدرن گیس نے کنزیومر چوائس ایوارڈ جیت لیا

سوئی سدرن گیس نے کنزیومر چوائس ایوارڈ جیت لیا

کراچی(اکنامک رپورٹر)کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس جی سی کو 13واں کنزیومر چوائس ایوارڈ دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے انچارج رابطہ سینٹرکسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمینٹ شافیہ اخترکوایوارڈ پیش کیا ۔اس ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی چےئر مین کنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے کی جس میں مختلف کارپوریٹ سیکٹرز کی کمپنیز کو ایوارڈ زدئیے گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایس جی سی ابتداہی سے لگا تار کنزیومرز چوائس ایوارڈ جیت رہا ہے ۔ ایس ایس جی سی نے اپنے 2.9ملین صارفین کو 24/7کی بنیاد پر متعدد کسٹمر سینٹرزکی سہولیات اور خدمات فراہم کرکے ایک دیرپا تاثر قائم کیا ہے ۔ کمپنی سندھ اور بلو چستان کے فرنچائز علاقوں میں بلوں کی24گھنٹے ادائیگی کے کئی آپشنزجیسے آن لائن اور موبائل بینکنگ پیش کرنے کے علاوہ شکایتوں کے حل کیلئے 24/7کال سینٹر سروس کے ذریعہ صارفین کو مطمئن کرنے میں کوشاں ہے۔

مزید : کامرس