ملک معاشی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ، شاہد سلیم

ملک معاشی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ، شاہد سلیم

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدرملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک معاشی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے موجودہ معاشی عدم استحکام اور معاشی چیلنجز لمحہ فکریہ ہیں جس سے تاجر طبقہ براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔بجلی، گیس اور ڈالر کی قیمت میں ہو شربا اضافے سے کاروبار پر منفی اثر پڑے گا، کاروباری لاگت بڑھے گی مہنگائی کا سیلاب آئے گا جس سے غریب طبقہ متاثر ہو گا ٹیکس دینے والے کو عزت دی جائے پہلے سے ٹیکس دینے والوں کو ٹیکس کولیکشن اور آڈٹ کے نام سے ہراساں نہ کیا جائے حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے چیمبر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک شاہد سلیم نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی)میں چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کو نمائندگی دی جائے، بزنس کمیونٹی اہم سٹیک ہولڈر ہے، معاشی پالیسی سازی میں ٹریڈ باڈیز کو شریک کیا جائے، انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اہم کونسل کی تشکیل میں نہ ہی فیڈریشن سے نمائندگی لی گئی اور نہ ہی چیمبر آف کامرس سے کسی کو شامل کیا گیا، انجمن تاجران کے کسی نمائندے کو بھی جگہ نہیں ملی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی مسائل کے حل اور معاشی استحکام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ معاشی حالات بہتری کی طرف جا سکیں۔ نو منتخب صدر ملک شاہد سلیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے ہر سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے ، ملکی و غیر ملکی صنعتی و تجارتی ا داروں سے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

اور تاجربرادری کی مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن پر جدو جہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایا کاری راغب کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے ہو ں گے سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی کے ساتھ گر رہے ہیں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ایسی صورتحال میں مجموعی مشاورت اور دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں صنعتی شعبہ پہلے ہی زوال پذیر ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے کاروباری لاگت بڑھے گی جس سے مہنگائی ایک طوفان آئے گا، مینوفیکچرنگ شعبہ بھی متاثر ہو گا جس سے مقامی پیداوار پر اثر پڑے گا اور برآمدات متاثر ہوں گی انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ برآمدات بڑھائی جائیں گی لیکن گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا جس سے صنعتی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھا جائے گی اسی طر ح روپے کی قدر میں کمی تشویش ناک ہے اسٹیٹ بنک مانیٹری نظام بہتر کرے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ روپے کی قدر بحال ہو اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔ راولپنڈی چیمبر نے تاجر برداری کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ہر سال پاکستان کے تمام چیمبرز کے صدور کا اجلاس منعقد کیا جاتا ہے تاکہ معاشی ترقی اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔ چیمبر نے ڈیم فنڈ کے لیے پانچ ملین روپے جمع کیے ہیں جلد ہی اسے سپریم کورٹ وزیراعظم پاکستان کے ڈیم فنڈ میں جمع کروا دیا جائے گا ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ،پاکستان کا ٹریڈ بیلنس بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر اور توانائی کے بحران سے برآمدات مسلسل نیچے آ رہی ہیں۔ سر کلر ڈیڈ میں اضافے سے بھی معاشی و اقتصادی صورت حال کشیدہ ہے جس کی بہتری کے لئے ٹھوس اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے

مزید : کامرس