امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک( آن لائن )امریکا،،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی بڑھتی شرح تبادلہ اور چین کی اقتصادی شرح نمو ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1188.20 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے سودی2.9 ڈالر (0.24 فیصد) اضافے کے ساتھ 1191.5 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1187.55 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1191.4 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1189.58 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1193 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید :

کامرس -