جی ای نے ایرو ڈیریویٹیوبزنس میں سرمایہ کاری کے ساتھ بدلتی ہوئی انرجی مارکیٹ میں موقع حاصل کر لیا

جی ای نے ایرو ڈیریویٹیوبزنس میں سرمایہ کاری کے ساتھ بدلتی ہوئی انرجی مارکیٹ ...

لاہور ( پ ر)گلوبل انرجی مارکیٹ میں عدم مرکزیت، ڈیجیٹائزیشن اور ری کاربونائزیشن مسلسل متحرک تبدیلی کا باعث ہیں،جیسا کہ جی ای پاور(NYSE: GE) کے وائٹ پیپرReimagining Our Electricity Future میں تفصیل بتائی گئی ہے۔گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے بجلی کے قابل تجدید وسائل میں دو عددی شرح سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور امکان ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔جی ای پاور، گرڈ کو متوازن بنانے کے لیے لچک کی غیر معمولی اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اپنے Aeroderivative بزنس کے لیے ایک اہم موقع دیکھ رہی ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے تین سالوں کے دوران نئی پراڈکشن کے تعارف اور خدمات کی صلاحیتوں پر 200 ملین ڈالرزسے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ان وعدوں میں ہیوسٹن میں اس کے سروس سینٹر کی توسیع اور کراس - فلیٹ سلوشنز کو وسیع کرنا شامل ہے تاکہ دوسرے اوریجنل ایکوئپمنٹ مینو فیکچررز(OEMs) کےaeroderivative اورہیوی ڈیوٹی گیس ٹربائنز کو ری پاور کیا جائے۔ Technavio کی 2016 کی ایک اسٹڈی کے مطابق ،امید ہے کہ گلوبل aeroderivativeگیس ٹربائن انڈسٹری2016 سے2020 کے درمیان تقریباً5 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرے گی ۔

اور توقع ہے کہ aeroderivativeٹربائنزقابل تجدید توانائی کے لیے توازن پیدا کرنے والی خدمات فراہم کرنے کی خاطر اہم ٹیکنالوجی بن جائیں گے۔توانائی کا یہ بڑھتا ہوا عدم توازن روائتی جنریٹرز پر تیزی سے دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ زیادہ لچکدار انداز میں کام کریں، وقفے سے قابل تجدید وسائل کو متوازن بنانے کے لیے زیادہ تواتر کے ساتھ مقابلہ کریں اور گرڈ فرمنگ سروسز فراہم کریں۔پاور انفرا اسٹرکچر میں اس انتہائی اہم کردار کے پیش نظر ڈاؤن ٹائم مہنگا پڑ سکتا ہے اور یہ بات نہایت اہم ہے کہ آپریشنز جاری رکھنے اور دیکھ بھال اور مرمت پرکم سے کم وقت کا ضیاع یقینی بنانے کے لیے آپریٹرز کے پاس منصوبے ہوں۔ جی ای پاور سروسز بزنس کے Aeroderivativeگیس ٹربائن سروسز کے جنرل مینجر، مارٹن او نیل نے کہا کہ " جی ای ، گیس ٹربائن ٹیکنالوجی کے دنیا کے سب سے بڑے مینو فیکچرر اور سپلائر کی ھیثیت سے بہترین aeroderivativeٹربائن سلوشنز وضع کرنے کے لیے پر عزم ہے جو ایسی لچکدار پاور جنریشن فراہم کرنے کی غیر معمولی پوزیشن میں ہیں جو اس قسم کی پیچیدہ اور متحرک مارکیٹ میں ہمارے کسٹمرز کی ضرورت ہے" ۔انھوں نے کہا کہ " چنانچہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ہم عظیم تر لچک، بھروسے اور پرفارمنس کے لیے نئی سرمایہ کاری کرتے رہیں اور یہ سلوشنز نان جی ای ایکوئپمنٹ والے پروڈیوسرز اور انڈسٹریل آپریٹرز تک پہنچائیں" ۔جی ای Aeroderivativeگیس ٹربائنز کے ساتھ کراس- فلیٹ ری پاورنگ جی ای نے سیمنز، رولز رائس،پریٹ اینڈ وٹنی،ویسٹنگ ہاؤس اور متسوبیشی جیسے مقابلہ کرنے والے OEMs کے تیار کردہ گیس ٹربائنز کو ری پاور کرنے کے لیے جی ای کی aeroderivative گیس ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنے کراس فلیٹ سلوشنز پیش کیے ہیں ۔جی ای نے انکشاف کیا کہ وہ کراس فلیٹ کے پچھلے آرڈرز سے پہلے ہی 15 ملین ڈالر سے زیادہ حاصل کر چکی ہے۔یہ تازہ ترین کامیابی aeroderivativeبزنس میں اس کمپنی کے 40 سالہ تجربے کا ثمر ہے ،جس کی بنیاد جی اے کے ایوی ایشن کے ورثے--- اور اس کے ساتھ و سیع اسٹیم ٹربائن، جنریٹر اورHRSG ،دیگرOEM صلاحیتوں اور اس مہارت پر ہے جو جی ای نے نومبر2015 میں Alstom پاور بزنس سے حاصل کی تھی۔اونیل نے کہا کہ" مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ ہم دیگر s OEM کےaeroderivativeگیس ٹربائن فلیٹس کی کارکردگی اور سروس ایبلٹی کو جدید بنانے کے لیے پہلے ہی معاہدے کر چکے ہیں" ۔انھوں نے مزید کہا کہ " ہم جمیکا، آسٹریلیا اور نیدر لینڈز سمیت اور بحیرہ ء شمالی میں ایک آف شور پلیٹ فارم پر سیمنز، رولز رائس اور پریٹ اینڈ وٹنی کے یونٹس پر ایرو گیس ٹربائنز کے ساتھ پراجیکٹس کو ری پاور کرنے کی صلاحیت دکھا چکے ہیں" ۔یہ اعلان مئی میں جی ای کے اس اعلان کے موقع پر کیا گیا جب اس نے سیمنز اور متسو بیشی کے SGT-800 اور501F یونٹس اور 200 ملین ڈالر کے پچھلے آرڈرزسمیت دیگرOEM گیس ٹربائنز کے لیے اپنے فلیٹ- سلوشنز کا انکشاف کیا۔

مزید : کامرس