’’ایں خانہ ہمہ آفتاب است‘‘

’’ایں خانہ ہمہ آفتاب است‘‘

فارسی کا ایک محاورہ ہے ’’ایں خانہ ہمہ آفتاب است‘‘ یہ محاورہ طنزاً بھی بولا جاتا ہے، لیکن اس وقت یہ محاورہ ہم مثبت انداز میں استعمال کررہے ہیں، ممتاز دانشور، سکالر، شاعر، ادیب اور کہنہ مشق صحافی جناب انوار قمر کی فیملی کو دیکھ کر بلامبالغہ کہا جاسکتا ہے کہ اس گھر کا ہر فرد اپنی جگہ پر پورا آفتاب ہے، انوار قمر پر تو کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں، ان کے بچوں میں بھی سب کی تعلیم ایم فل اور کم از کم ماسٹرز ہے۔ حال ہی میں ان کی صاحبزادی منزہ قمر نے ایم اے ماس کمیونی کیشن میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ کوئین میری کالج کی طالبہ منزہ قمر کو پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے گولڈ میڈل دیا، اس موقع پر پرنسپل کوئین میری کالج پروفیسر عرفانہ مریم، پروفیسر واصف ناگی، انوار قمر و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

مزید : ایڈیشن 1