امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک(آن لائن) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کے باعث سپلائی میں کمی کا امکان اور خلیج میکسیکو میں سمندری طوفان کے باعث تیل کی پیداوار عارضی طور پر معطل ہونا ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.09 ڈالر (1.30 فیصد) بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل رہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 67 سینٹ اضافے کیساتھ 74.96 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید : کامرس