مقبوضہ کشمیر میں واقع فوجی کیمپ میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع جموں میں واقع فوجی کیمپ میں خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حوالدار تھامس کے پی نے ضلع کے علاقے نیو پلاٹ میں و اقع فوجی کیمپ میں چھت کے پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ۔ تاہم بھارتی فوجی کی اس خودکشی سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 413ہو گئی ہے ۔