صوبا ئی وزیر لا ئیو سٹاک کا ویٹرنری یونیورسٹی راوی کیمپس کا دورہ

صوبا ئی وزیر لا ئیو سٹاک کا ویٹرنری یونیورسٹی راوی کیمپس کا دورہ

لاہور(کامر س رپورٹر)صو با ئی وزیر برا ئے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور صا بق فیڈ رل منسٹربرا ئے پرا ئیو یٹا ئزیشن/ صدرڈبلیو ڈبلیو ایف پا کستان الطاف ایم سلیم کے ہمراہ راوی کیمپس پتو کی کیمپس کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں ڈیری اینیمل ٹریننگ اینڈ ریسر چ سینٹر،شیپ اینڈ گوٹ ریسر چ سینٹر،زو وا لو جیکل میو زیم ، فش ہیچر ی ،شتر مرغ فارم،اکرم کمپلیکس کے مختلف سیکشن جن میں لا ئبریر ی،وا ئس چانسلرآفس ، آڈیٹو ریم ہال،کیفے ٹیر یاکا دورہ کیا۔اس کے علا وہ کلینیکل سینٹرم، سینٹرل لیبا رٹر ی کمپلیکس میں مو جود جانورو ں میں پا ئے جانے والی بیماریو ں کی تشخیص، سیمن، فیڈ ، خوراک اورملاوٹ کا تجزیہ کر نے والی مختلف طرز کی لیبا رٹر یو ں کا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران صو با ئی وزیرسردار حسنین بہادر دریشک نے اکرم کمپلیکس کے سامنے پودا بھی لگا یا۔ صو با ئی وزیر برا ئے لائیو سٹاک کے دورہ کا مقصد ویٹر نری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں شعبہ لا ئیو سٹاک کی تر قی کے لیئے مویشیو ں کی افزا ئش نسل کو بڑ ھانے، بیما ریو ں کی روک تھام و علا ج معا لجے کی تشخیصی، طبی و تحقیقی سہو لیات کا جا ئزہ لینا تھا۔اُنہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی کی اعلی معیار کی جدید تشخیصی و تحقیقی لیبا رٹری سہو لیات اور مویشیو ں کے علا ج معا لجے و فلا ح سے متعلقہ طبی سر وسز کو بھی سرا ہا ۔ و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے صو با ئی وزیرسردار حسنین بہادر دریشک کو ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تحقیقی ، ڈیری ٹریننگ پروگراموں اور سینٹر ل لیبار ٹر ی کمپلیکس کی لیبا رٹر یوں میں ہو نے والے مختلف ا قسام کے تشخیصی ٹیسٹ کے بارے میں تفصیلی بتا یا کہ یو نیورسٹی چھوٹے مویشی پال حضرات کے چھو ٹے بڑ ے جانوروں/ مویشیوں کے علاج معا لجے سے متعلقہ تما م تر کلینکل سہو لیات بھی مہیا کر رہی ہے۔ اُنہو ں نے مز ید کہا کہ مستقبل قریب میں ویٹر نری یو نیورسٹی راوی کیمپس پتو کی میں لا ئیو سٹاک فارمنگ کمیو نٹی کی رہنما ئی کے لیئے ریڈ یو اسٹیشن بھی قا ئم کر ے گی۔

مزید : کامرس