سعودی عرب کو پٹرول سے 7 ماہ میں 487ارب ریال کی ریکارڈ آمدن

سعودی عرب کو پٹرول سے 7 ماہ میں 487ارب ریال کی ریکارڈ آمدن
سعودی عرب کو پٹرول سے 7 ماہ میں 487ارب ریال کی ریکارڈ آمدن

  

ریاض(این این آئی)سال 2018ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران سعودی عرب کو تیل برآمدات سے 487ارب ریال کی ریکارڈآمدنی ہوئی۔

عرب ٹی و ی کے مطابق ایک بیرل تیل کی اوسط قیمت 69.7 ڈالر رہی اور گزشتہ برس کے ابتدائی 9ماہ کے مقابلے میں 1.6فیصد تیل زیادہ برآمد کیا گیا۔2017ء کے ابتدائی 7ماہ کے مقابلے میں تیل آمدنی 37.6فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 2017ء کے ابتدائی 9ماہ کے دوران تیل سے 354.3ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔ 2018ء میں 133ارب ریال کی آمدنی زیادہ ہوئی۔

مزید : عرب دنیا /بزنس