سابق بوائے فرینڈ نے جنسی طور پر ہراساں کیا‘پوجا بھٹ

سابق بوائے فرینڈ نے جنسی طور پر ہراساں کیا‘پوجا بھٹ
سابق بوائے فرینڈ نے جنسی طور پر ہراساں کیا‘پوجا بھٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) بھارت میں ’’می ٹو‘‘مہم زوروں پر ہے، اسی حوالے سے اداکارہ و فلمساز پوجا بھٹ نے بھی اپنے ساتھ ہونیوالے نامناسب واقعے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کے بوائے فرینڈ نے ماضی میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔صرف یہی نہیں بلکہ بعض دفعہ اس نے نشے کی حالت میں ان سے بدتمیزی کرنے سمیت ان پر تشدد بھی کیا تاہم ایک ایونٹ میں پوجا بھٹ نے واضح کیا ایسا نہیں کہ ہر مرد جنسی درندہ ہوتا ہے اور ہر عورت جنسی تشدد سے متاثر ہوتی ہے۔ ان کے مطابق ہر مرد کو وحشی درندے کے علاوہ مرد بھی سمجھا جانا چاہیے اور ہر خاتون کو متاثرہ کے علاوہ ایک عام عورت بھی سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا برے اور غلط لوگ ہر جگہ اور ہر جنس میں موجود ہیں۔

مزید :

کلچر -