آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوبز شخصیات

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوبز شخصیات
آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے ۔اس وقت ڈالر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے اب مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس سے غریب کی مشکلات میں ناقابل بیان اضافہ ہوجائے گا۔ثناء ،سٹار میکر جرار رضوی ،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، ،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،نمرہ چوہدری،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان ،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے حکومت کے آئی ایم ایف سے قر ضہ لینے کیلئے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والوں کا مزید قر ضے لینے کا فیصلہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان لائے گا حکومت ملک اور قوم پر رحم کریں اور ملکی مفادات کے مطابق فیصلے کئے جائے۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے غیر ملکی قر ضہ نہ لینے کا عہد کیا مگر اب اقتدار میں آنے کے بعد ان کی پالیسی اور سوچ تبدیلی ہو چکی ہے جو ملک اور قوم کیلئے مزید مسائل پیداکر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کسی بھی صورت ملک اورقوم کے مفاد میں نہیں اور ہم اسکی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ایسے ظالمانہ اقدام سے باز رہے۔

مزید :

کلچر -