’’پیشی گجراں دی ‘‘ کیرئیر کی ایک اور کامیاب فلم ہوگی ،اچھی خان

’’پیشی گجراں دی ‘‘ کیرئیر کی ایک اور کامیاب فلم ہوگی ،اچھی خان
’’پیشی گجراں دی ‘‘ کیرئیر کی ایک اور کامیاب فلم ہوگی ،اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اپنے کریئرکے آغاز سے لیکر آج تک مسلسل کام کیا اور آج بھی اردو ، پنجابی اور پشتو فلموں میں اداکاری کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہال ہی میں میری نئی پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ کی شوٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ٹائٹل رول کر رہا ہوں جبکہ میرے ساتھ شفقت چیمہ ، حیدر سلطان ،معمر رانا اور نواز خان جیسے اداکار شامل ہیں ۔ یہ فلم اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم سینما گھروں میں شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہو گی۔
یہ میرے کیرئیر کی ایک اور کامیاب فلم ہوگی۔وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پنجابی فلمیں سنیماؤں میں راج کریں گی۔ماضی میں ہماری پنجابی فلم نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور پڑوسی ملک نے ہماری کئی فلموں کی کاپی کی۔

مزید :

کلچر -