لیجنڈ اداکار بدرمنیر کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے

لیجنڈ اداکار بدرمنیر کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے

لاہور(فلم رپورٹر)پشتو فلموں کے لیجنڈ اداکار بدر منیر کو مداحوں سے جدا ہوئے 8سال بیت گئے مگر وہ آج بھی پشتو فلموں کے شائقین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ پشتو کے علاوہ اردو اور پنجابی سمیت بدر منیر کو لالی ووڈ کی سب سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ گرجدار آواز اور بارعب شخصیت کے حامل اداکار بدر منیر جب پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوتے تو شائقین کے دلوں میں گھر کر جاتے۔ بدر منیر کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے بدر منیر نے کراچی میں رکشہ چلایا جہاں انہیں اداکار وحید مراد کے ساتھ بطور ٹی بوائے کام کا موقع ملا۔بدر منیر کی بطور ہیرو پہلی فلم یوسف خان شیر بانو تھی۔ 1970ء میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے بدر منیر نے 41 سال فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ بدرمنیرکی ایکشن سے بھرپورفلمیں ہرجگہ یکساں مقبول ہیں۔

مزید : کلچر