تماثیل تھیڑمیں نئے سٹیج ڈرامہ ’’حُسن تیر اجادو میرا‘‘نے دھوم مچا دی

تماثیل تھیڑمیں نئے سٹیج ڈرامہ ’’حُسن تیر اجادو میرا‘‘نے دھوم مچا دی
تماثیل تھیڑمیں نئے سٹیج ڈرامہ ’’حُسن تیر اجادو میرا‘‘نے دھوم مچا دی

  

لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیڑمیں نئے سٹیج ڈرامہ ’’حُسن تیر اجادو میرا‘‘نے دھوم مچا دی۔ڈرامہ جمعہ کے روز سے مقامی تھیٹر میں شروع ہوا ہے جس میں اداکارہ ہنی شہزادی مرکزی کردار نبھار ہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نگار چودھری، حسنہ بھٹی، وردھا، بینا سحر،گلفام ،قیصر پیا،طاہر انجم،اکرم اُداس اوردیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ کے لئے اداکارہ و پرفارمرہنی شہزادی نے 10لڑکوں کے ساتھ خوبصورٹ ڈانس آیٹم تیار کی ہے جس بہت پسند کیا جارہا ہے۔ہنی شہزادی نے بتایاکہ اُن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ معیار اور منفرد کام کو ترجیح دیں اس ڈرامہ کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے لاکھوں روپے کی ملبوسات تیار کروائیں ہیں جبکہ میرے ساتھ 10لڑکے پرفارم کررہے ہیں جن کے کپڑے بھی بہت مہنگے اور خوبصورت تیار کروائے گئے ہیں میری کوشش ہے کہ اپنے پرستاروں کو ایسی پرفارمنس دکھاؤں جو انہیں مدتوں یاد رہے۔

ڈرامہ کو جو پزیرائی ملی ہے اُ سے بہت خوش ہوں ۔

مزید : کلچر