پاکستان کی پہلی چوبیس گھنٹے طویل لائیو پرفارمنس ’’نو ٹائم ٹو سلیپ‘‘
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی پہلی چوبیس (24)گھنٹے طویل لائیو پرفارمنس ’’نو ٹائم ٹو سلیپ‘‘ کی لائیو سٹریم کی گئی جس میں معروف اداکار سرمد سلطان کھوسٹ سزائے موت کے قیدی کا کردار نبھایا۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان یہ پرفارمنس ہائی لائٹ آرٹس یوکے اور اولو موپولو میڈیا کے تعاون سے پیش کیا گیا۔ اس لائیو سٹریم پرفارمنس میں سرمد کھوسٹ کے علاوہ سرفراز انصاری اور عثمان ضیاء بھی اپنے جو ہر دکھایا۔ ’’نو ٹائم ٹو سلیپ ‘‘کی ہدایتکار کنول کھوسٹ نے بتایا کہ یہ پرفارمنس جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے پہلے موکل ذوالفقار علی کی کہانی پر مشتمل ہے جس کو عام صارفین اپنے موبائلز اور کمپیوٹر پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برطانیہ اور یورپ سمیت پوری دنیا میں پراجیکٹ کیا جائیگا۔ کنول کھوسٹ نے کہا کہ اس لائیو سٹریم کا مقصد سزائے موت کے قیدیوں کے مسائل کواجاگرکیاگیاہے۔