پاکستان نے نام اورمقام دیا ‘جتنا شکر اداکروں کم ہے،عینی طاہرہ
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا اوراس کے لئے میں جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے مجھے ابھی بہت سی کامیابیاں اپنے نام کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کئے ہیں اوراس موقع پرجب میرا نام پکارا جاتا تواس سے پہلے پاکستان کا نام آتا جومیرے لئے فخر کی بات ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عینی طاہرہ نے کہا کہ مجھے اداکاری اور گلوکاری میں وہ کارنامے انجام دینا ہیں جو اس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں ہیں۔ گلوکاری ، اداکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں بھرپور محنت کر رہی ہوں۔عینی طاہرہ نے کہا کہ گلوکاری ، اداکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہوں مگر میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ہے ، میری ذاتی رائے ہے کہ کمپیئرنگ اور گلوکاری مشکل ترین شعبہ ہے اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں ۔