دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے اداکارو ماڈل آغا سکندر خان

دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے اداکارو ماڈل آغا سکندر خان
دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے اداکارو ماڈل آغا سکندر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل آغا سکندر خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پرہمیشہ خوش ہوتا ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتاہوں ۔ایک سوال کے جواب میں آغا سکندر خان نے کہا کہ میں نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران منفی کردار بخوبی نبھائے ہیں جبکہ حقیقی زندگی میں بلکل برعکس ہوں ۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کررہا ہوں۔

مزید :

کلچر -