فلم ’’پلے بوائے ‘‘کی میوزک لانچنگ تقریب17اکتوبرکوہوگی

فلم ’’پلے بوائے ‘‘کی میوزک لانچنگ تقریب17اکتوبرکوہوگی

لاہور( فلم رپورٹر)نئی بننے والی اردوفلم’’پلے بوائے‘‘کی میوزک لانچنگ اورایوارڈشو17اکتوبرکو پنجابی کمپلیکس میں منعقدہوگی،جس میں شوبزسے وابستہ لوگوں کی کثیرتعدادشرکت کرے گی پروقارتقریب میں اداکار،ہدایت کاار،فلمسازایم اے رومان خان کی نئی اردوفلم ’’پلے بوائے‘‘کا میوزک لانچ کیا جائے گا ،اور شوبزسے وابستہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اورہنرمندوں کوایوارڈزسے نوازاجائے گااپنی فلم کے حوالے سے اداکاروہدیت کار ایم اے رومان خان نے بتایا کہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،جس میں مرکزی کرداررومان خان اور کرن نورادا کررہے ہیں۔

مزید : کلچر