سینئراداکارہ شائستہ جبیں کی تین نئے ڈراموں میں کاسٹ

سینئراداکارہ شائستہ جبیں کی تین نئے ڈراموں میں کاسٹ
سینئراداکارہ شائستہ جبیں کی تین نئے ڈراموں میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ شائستہ جبیں کو تین نئے ڈراموں میں کاسٹ کرلیا گیا جن کی ریکارڈنگ شروع ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اے آروائی سے ختم ہونے والی ڈرامہ سیریل ’’میری گڑیا‘‘میں انہوں نے انتہائی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا جسے ناظرین نے بہت پسند کیا تھا۔شائستہ جبیں ان دنوں تین ڈراموں میں کام کررہی ہیں جن میں ’’گل اور گلزار‘‘،’’وفا لازم تو نہیں‘‘ اور ایک ان ٹائٹل ڈرامہ شامل ہے۔اس بارے میں شائستہ جبین کا کہنا ہے کہ تینوں ڈراموں میں ان کے کردار بہت اچھے ہیں جو ناظرین کو ضرور پسند آئیں گے۔

مزید : کلچر