سب سے زیادہ کامیاب فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘تھی،بابرہ شریف
لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ منور ظریف ایسے اداکار تھے جن کا پورے برصغیر میں ثانی نہیں میں نے ان کے ساتھ تین فلموں میں کام کیا اور ان کے ساتھ کام میری زندگی کے یادگار لمحات جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منور ظریف کے حوالے سے بعض لوگوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ مجھ میں دلچسپی لیتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا ۔اس کے علاوہ اداکار رنگیلا نے مجھے بڑا متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیاب فلموں کے حوالے سے کہا کہ میری سب سے زیادہ کامیابی فلم ’’میرا نام ہے محبت ‘‘ تھی جس نے نا صرف پاکستان بلکہ چین میں ایسا ریکارڈ قائم کیا جو آج بھی برقرار ہے ۔ میری فلم چین میں مسلسل پچیس سال تک زیر نمائش رہی تھی جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔